سعودی آرامکو کے حصص بدھ کے روز سعودی عرب کی سٹاک ایکسچینج میں 35.2 ریال (9.39 ڈالر) پر کھلے۔
26.5 بلین ڈالر کی پہلی شراکت داری کے بعد پہلے دن کی تجارت میں 32 ریال کے آئی پی او کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق آرامکو کی جانب سے ابتدائی طور پر آئی پی او کی فروخت 32 ریال (8.53 ڈالر) فی شیئرہوئی تھی۔ شیئرزکی 26.5 بلین ڈالر کی ابتدائی فروخت نے وال سٹریٹ میں چین کی کمپنی علی بابا کے2014 میں 25 بلین ڈالر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ودق جرس الإدراج
نصنع التاريخ معاً وننطلق في مسيرتنا المستقبلية التي يبدو ظاهرها وكأننا نعمل على توفير الطاقة للوطن والعالم، ولكننا في جوهرها نضخ في شرايين الوطن والعالم.#أرامكو السعودية #معاً_نصنع_التاريخ pic.twitter.com/hrTg6K17uO
— أرامكو (@Saudi_Aramco) December 11, 2019
شیئرز کی قیمت 35.2 ریال ہوجانے سے کمپنی کی مالی حیثیت 1.88 ٹریلین ڈالر ہوگئی ہے۔ آرامکو کی موجودہ حیثیت دنیا بھر میں تیل کی پہلی پانچ کمپنیوں ایکسن موبل، ٹوٹل، رائل ڈچ شیل، شیورون اور بی پی کی مشترکہ کمپنیوں سے کہیں زیادہ ہے۔
شیئرز کھلنے کے ابتدائی دن کی تقریب کے موقع پر سعودی سٹاک ایکسچینج کی چیئرپرسن سارہ السہیمی نے کہا ’آج آرامکو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن جائے گی اور (تداول) دس عالمی مالیاتی منڈیوں میں شامل ہوجائے گی۔‘
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو یاسر الرومیان نے کہا ’یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے، آرامکو دنیا کی سب سے بڑی تیل اور گیس کمپنی ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب اس کمپنی کا واحد شیئر ہولڈر تھا، اب سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ مقیم غیر ملکیوں اور سرمایہ کاروں سمیت 50 لاکھ شیئر ہولڈرز موجود ہیں۔‘
تقریب کے موقع پر کمپنی پر بھرپور اعتماد کرنے پرسعودی آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ناصر نے نئے شیئر ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ریاض کی تداول اسٹاک ایکسچینج صبح 9.30 بجے ایک گھنٹے کے لیے آرامکو کے حصص کی افتتاحی نیلامی کرے گی، اس کے بعد یہ تسلسل جاری رہے گا ۔
حصص کا دوتہائی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو پیش کیا گیا۔ لیڈ آئی پی او کے منیجر سامبا کیپٹل کے مطابق سعودی سرکاری اداروں نے ادارہ جاتی قسط کا 13.2 فیصد حصہ لیا ، جوکہ تقریبا 2.3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔
واضح رہے کہ سعودی معیشت کی مضبوطی کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پرجوش حکمت عملی کی بنیاد پرسعودی آرامکو کے 1.5فیصد شیئرز کی فروخت ہوئی ہے۔ تیل پر انحصار کے ساتھ ساتھ سیاحت اور تفریح جیسے میگا پروجیکٹس میں ترقی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مستقبل کے منصوبوں کا اہم حصہ ہے۔
-
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں