برطانوی قونصل جنرل کا کہنا ہے مزید سیاح مملکت آئیں گے فوٹو: اے ایف پی
برطانوی قونصل جنرل اور او آئی سی کے خصوصی نمائندے سیف اشعر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اتحاد کے فروغ کی پالیسی کامیاب رہی جس کا اثر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ’برطانیہ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد17 ہزار سے زیادہ رہی ہے۔سعودی عر ب کی سیاحت کے لیے مزید برطانوی سیاح آئیں گے‘۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق برطانوی قونصل جنرل مکہ مکرمہ میں حجاج کو خدمات فراہم کرنے والے ادارے کے چیئرمین طارق بن محمدانقاوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔
عمرہ زائرین اور عازمین حج کے امور زیر بحث آئے۔باہمی دلچسپی اور دیگر امور میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قونصل جنرل نے معتمرین اور عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بھی سراہا جو خادم حرمین شریفن شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات اور رہنمائی میں انجام دی جاری ہیں۔مختلف شعبوں میں ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ برس حج انتظامات مثالی رہے۔ حجاج کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے۔
واضح رہے کہ رواں برس سعودی عرب نے یورپ سمیت مختلف ممالک سے سیاحت کے لیے آنے والوں کو خصوصی ویزے جاری کرنے شروع کیے ہیں۔ہزاروں سیاح اب تک مملکت آچکے ہیں۔