Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانے چاول نئی تاریخ کی تھیلیوں میں پیک کرنے پر کارروائی

دمام عدالت نے کمپنی کے مالک اور مینیجر کو جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت تجارت نے پرانے چاول کو نئی تاریخ کی تھیلیوں میں پیک کرنے والی کمپنی اور اس کے مینیجر کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے ضابطے کے مطابق کارروائی کے علاوہ مذکورہ کمپنی اور اس کے مینیجر کی مقامی وسائل اطلاعات میں تشہیر کی ہے۔
  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’مذکورہ کمپنی نے مینیجر کے کہنے پر پرانے چاولوں کو نئی تاریخ کی تھیلیوں میں پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کی ہے‘۔

حکام کے مطابق پرانے چاول نئی تاریخ کی تھیلیوں میں پیک کرنا دھاکہ دہی ہے (فوٹو: سبق)

وزارت نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ کمپنی نے نہ صرف تاریخ میں جعل سازی کی بلکہ تھیلیوں میں درج معلومات اور چاول کی حقیقت میں بھی جعل سازی کا ارتکاب کیا ہے‘۔
حکام نے کہا ہے کہ ’کمپنی کی طرف سے یہ اقدام صارف کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے اور یہ جعلسازی کے جرم میں شمار ہوتا ہے‘۔
وزارت کے مطابق ’مذکورہ کمپنی کے مالک اور مینیجر کو دمام کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں سزا کے علاوہ جرمانہ بھی ہوا ہے‘۔
وزارت کے ضابطوں کے مطابق صارف کو دھوکہ دینے کے لیے جعل سازی کرنے والے ادارے کی دو مقامی اخبارات میں تشہیر کی جاتی ہے۔

شیئر: