الربذہ جزیرہ عرب کے قلب میں واقع بڑا اسلامی شہر تھا۔ فوٹو :مکہ اخبار
مدینہ منورہ ریجن تاریخی مقامات سے مالا مال ہے۔ اس کا چپہ چپہ اپنے اندر تاریخ کے خزانے سموئے ہوئے ہے۔
الربذہ کے علاقے سے ساتویں صدی عیسوی کا ایک بڑا گلدان برآمد ہوا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
مکہ اخبار کے مطابق الربذہ مدینہ منورہ ریجن میں واقع ہے۔ یہ سعودی عرب کے اہم تاریخی مقامات میں سے ایک مانا جاتاہے۔
الربذہ جزیرہ عرب کے قلب میں واقع بڑا اسلامی شہر تھا۔ اسے ایک زمانے میں اقتصادی اور ثقافتی مرکز کی حیثیت حاصل تھی۔ یہ عراق سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ حج کے لیے آنے والوں کی شاہراہ کی اہم منزل ہوا کرتا تھا۔
الربذہ سے کئی اہم نوادر ملے ہیں۔ یہاں سے کئی مصنوعات اور تاریخی اشیا دریافت ہوئی ہیں۔ جن سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام کے ابتدائی دور پھر سلطنت امیہ اور سلطنت عباسیہ میں اسلامی تمدن کا نمائندہ یہ مقام کتنی ترقی کیے ہوئے تھا۔
الربذہ سے دریافت ہونے والی اشیا سے پتہ چلا ہے کہ یہاں کے کاریگر پتھر، شیشے اور مٹی کے برتن اور مختلف اشیا تیار کرنے میں بڑے ماہر تھے۔
الربذہ سے اعلیٰ درجے کے گلدان، پلیٹیں، بوتلیں، پیالے اور خوبصورت گل کاری والا سامان دریافت ہوا ہے۔ انہیں دیکھ کر داد دینی پڑتی ہے کہ اس دور کے کاریگر اپنے فن کے ماہر تھے۔