خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عراقی صدر ڈاکٹر برہم صالح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ شاہ سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو عراق کی امن وسلامتی عزیز ہے۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ خطے میں استحکام رہے ۔ یہاں کسی قسم کے پیدا ہونے والے خلفشار پر حکمت کے ساتھ قابو پایا جائے۔