نامناسب ملبوسات پہننے پر گرفتاریاں
حراست میں لیے گئے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں فوٹو: اخبار24
تبوک پولیس کے ترجمان خالد الغبان کے مطابق نامناسب لباس پہن کر پبلک مقامات پر گھومنے اور اونچی آواز میں موسیقی سننے پر 31 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔
اخبار 24 نے پولیس ترجمان کرنل خالد الغبان کے حوالے سے بتایا کہ ’سعودی حکومت نے سماجی تہذیب کے منافی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی انتظام کررکھا ہے۔ سیکیورٹی فورسز الرٹ ہے۔‘
خالدالغبان کے مطابق ’یہ گرفتاریاں سماجی تہذیب (الذوق العام) کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئی ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’جن افراد کو گرفتارکیا گیا ہے وہ آبادی والے علاقے میں موسیقی اونچی آواز میں سن رہے تھے اور پبلک مقامات پر غیر اخلاقی لباس میں گھومتے ہوئے پائے گئے تھے۔‘
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’سیکیورٹی فورس کے ادارے خلاف ورزی کرنے والوں کو سماجی تہذیب کے منافی سرگرمیوں پر مقرر کردہ سزائیں دیں گے۔‘