شارجہ کے ساحل کے قریب پانامہ کے ایک تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی ہے۔ آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے متعلقہ ادارے کوشش کر رہے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق زمینی اور سمندری ٹرانسپورٹ کی وفاقی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات کے ساحل سے 21 میل دور پانامہ کے بحری ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ٹینکر کی طرف سے امداد کی کال آئی تھی، اس پر امدادی ٹیمیں فوری طور متحرک ہوئیں اور انہوں نے ٹینکر کے عملے کو وہاں سے نکال لیا۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’آئل ٹینکر پر تیل نہیں تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرمت کے کام کے دوران آگ بھڑک اٹھی تھی‘۔