Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں خاندان کورونا وائرس کا شکار

حکام کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے حالات قابو میں ہیں: فوٹو اے ایف پی
حکام کے مطابق امارات میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ایک خاندان کے متعدد افراد کا انکشاف ہوا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق کورونا وائرس کا شکار خاندان چین کے متاثرہ علاقے ووہان سے امارات پہنچا تھا۔
  • امارات کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
وزارت صحت نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’وائرس کا شکار ہونے والا خاندان طبی نگرانی میں ہے اور اس کی حالت قابو میں ہے‘۔

 ’ وائرس کا شکار ہونے والا خاندان طبی نگرانی میں ہے‘ ( فوٹو: عاجل)

وزارت نے کہا ہے کہ ’صحت کے شعبے سے وابستہ تمام ادارے ملک کے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کورونا کے انسداد کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’اس حوالے سے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات اور تعاون بھی حاصل ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے حوالے سے حالات قابو میں ہیں۔ متعلقہ ادارے انتہائی تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں صحت عامہ پر کام کرنے والا نظام اور وبائی امراض کے انسداد کے لیے کام کرنے والے ادارے انتہائی چوکنا ہیں‘۔
 
 

شیئر: