Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غیراخلاقی‘ لباس پہننے پر سینکڑوں گرفتار

زیادہ تر افراد ’غیر اخلاقی‘ لباس پہن کر گھومتے ہوئے پائے گئے (فوٹو: پکسابے)
محکمہ امن عامہ نے اعلان کیا ہے کہ الجوف میں ’غیر اخلاقی’ لباس پہن کر پبلک مقامات پر گھومنے والے 593 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری پوسٹ میں بتایا ہے کہ سعودی کابینہ نے سماجی تہذیب کے تحفظ کی ذمہ داری سکیورٹی فورس کے اداروں کے حوالے کردی ہے۔ اس تناظر میں 

محکمہ امن عامہ نے ہدایت کی ہے کہ پبلک مقامات پر بوڑھوں اور معذوروں کے لیے مخصوص جگہوں پر نہ بیٹھا جائے (فوٹو: عاجل)

سیکیورٹی اہلکار سماجی تہذیب کے تحفظ کے لیے مسلسل گشت کررہے ہیں۔ گشت کے دوران سکیورٹی فورسس کے ہلکاروں نے 593 افراد گرفتار کیے گئے۔
محکمہ امن عامہ نے توجہ دلائی ہے کہ گرفتار شدگان کو مقررہ سزاﺅں کے نفاذ کے لیے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیا گیا۔
امن عامہ کا کہنا ہے کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ آبادی کے اندر اونچی آواز سے میوزک سن رہے تھے۔ ان میں سے بعض پبلک مقامات کی دیواروں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر نازیبا جملے لکھتے ہوئے پکڑے گئے۔ 
امن عامہ کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر’غیر اخلاقی‘ لباس پہن کر گھومتے ہوئے پائے گئے۔
امن عامہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ان میں سے بعض کی گرفتاری اس وجہ سے کی گئی کہ وہ بوڑھوں اور معذوروں کے لیے پارکس اور مختلف مقامات پر مخصوص جگہوں پربیٹھے ہوئے تھے ۔ اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ میں معذوروں اور بوڑھوں کے لیے مخصوص نشستوں پر براجمان تھے۔ اس وجہ سے ان لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔              
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: