بالی وڈ کے ’رام لکھن‘ کو فلم انڈسٹری کا پسندیدہ پولیس افسر قرار دینا غلط نہیں۔ نامور اداکار انیل کپور ایک بار پھر پولیس افسر کا کردار نبھانے جا رہے ہیں، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ یقیناً رام لکھن کے کردار سے کسی طور کم نہیں ہو گا۔
مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلمائی گئی فلم رام لکھن میں انیل کپور نے ایسے پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا جو صرف امیر ہونے کی خواہش رکھتا تھا۔
لیکن فروری میں ریلیز ہونے والی فلم ’ملنگ‘ میں انیل کپور ایک ایسے پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کو موجودہ نظام پر بے حد غصہ ہے۔
Yeh #Malang ka khel aur bhi khatarnak hoga, in cinemas 7th Feb. #Malang #7FebWithMalang #6DaysForMalanghttps://t.co/pFa7uM1SK1#AdityaRoyKapur @DishPatani @kunalkemmu @mohit11481 @luv_ranjan @gargankur @itsBhushanKumar @jayshewakramani @LuvFilms @TSeries @MalangFilm
— Anil Kapoor (@AnilKapoor) February 1, 2020
انیل کپور کی خواہش تھی کہ فلم میں ان کا حلیہ اور کردار عمر کے مطابق ہو۔ پچاس سالہ پولیس افسر کا کردار نبھانے کے لیے انیل کپور کی خواہش تھی کہ ان کے سفید بالوں کو قدرتی حالت میں ہی چھوڑا جائے۔
انیل کپور نے ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ پہلے تو انہوں نے اس کردار کو قبول کرنے سے انکار کرنے کا سوچا۔
’میں پہلے ہی پولیس افسر کا کردار ادا کر چکا ہوں، تو مجھے دوبارہ نہیں کرنا چاہیے۔‘
لیکن پھر انیل کپور کو احساس ہوا کہ ’پولیس افسر کا کردار ایسا ہے جو بار بار کیا جا سکتا ہے۔‘
