Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں مزید دو ٹریفک کیمروں کی چوری

دونوں واقعات ریکارڈ میں آنے کے بعد تفتیشی کارروائی شروع کی گئی ہے ( فوٹو: تواصل)
مکہ مکرمہ میں ٹریفک کیمروں کی چوری اور تخریب کاری کے دو مزید واقعات ہوئے ہیں جن میں ملوث افراد کا سراغ نہیں مل سکا۔
اس سے قبل مکہ مکرمہ اور طائف میں خود کار ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے والے متعدد آلات چوری ہوئے یا تخریب کاری کا نشانہ بنے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امن عامہ کے مشترکہ آپریشن روم میں کل بدھ کو اطلاع موصول ہوئی کہ مکہ مکرمہ، السیل شاہراہ پر ٹریفک کیمرہ چوری ہوگیا ہے جبکہ الخرج ولیج کے قریب ایک اور کیمرے میں کسی نے توڑ پھوڑ کی ہے۔
الشرائع پولیس کا کہنا ہے کہ ’السیل شاہراہ پر چور کیمرہ اکھاڑ کر لے گیا جبکہ چوری سے پہلے اس نے وہاں توڑ پھوڑ بھی کی ہے‘۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ’دوسرا کیمرہ جو الخرج ولیج میں تھا، وہاں تخریب کار کیمرہ چوری نہ کرسکا البتہ اس نے توڑ پھوڑ کر کے کیمرے کو سخت نقصان پہنچایا ہے‘۔

مکہ مکرمہ اور طائف میں اب تک 15 کیمرے چوری ہوئے یا ان میں تخریب کاری ہوئی ہے ( فوٹو: عاجل)

پولیس نے کہا ہے کہ ’دونوں واقعات ریکارڈ میں آنے کے بعد تفتیشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی واقعات کی تفتیش جاری ہے‘۔
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ اور طائف میں رواں مہینے کے دوران 15 ٹریفک کیمروں کی چوری اور تخریب کاری ہوچکی ہے۔
 

شیئر: