پشاور زلمی نے ’زلمی پرفیوم‘ لانچ کر دیا
جمعرات 6 فروری 2020 16:26
میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل فینز کا جوش و خروش مزید بڑھانے کے لیے زلمی پرفیوم لانچ کردیا ہے۔
پیکیجز مال لاہور میں اصغر علی-زلمی پرفیوم لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، زلمی کے سٹار کرکٹرز کامران اکمل اور حسن علی شریک ہوئے۔
دنیا کے بہترین پرفیوم برانڈ میں شمار ہونے والے ’اصغر علی پرفیوم‘ نے ’زلمی پرفیوم‘ ڈیزائن کیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے پی ایس ایل فائیو قریب آرہا ہے فینز سمیت کرکٹرز اور فرنچائزز کے جوش و خروش مین اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
’زلمی پرفیوم بھی زلمی اور تمام کرکٹ فینز کی دلچسپی کو بڑھائے گا۔‘ پشاور زلمی فینز کی دلچسپی کے پیش نظر اسپورٹس / کرکٹ کے ساتھ لائف اسٹائل، فوڈ، اپلائنسس اور دیگر شعبہ جات میں پارٹنرشپ قائم کرچکا ہے۔
’اصغر علی پرفیوم‘ کے سی ای او سعد اصغر علی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے ساتھ پارٹنرشپ ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔
’پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز ہے اور یہ پرفیوم فینز کو بہت پسند آئے گا۔‘