Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر ریاض اچانک ہسپتال پہنچ گئے، خراب صورتحال پر برہمی 

گورنر ریاض عفیف ہسپتال کسی پروگرام کے بغیر پہنچے تھے۔اخبار24
گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے اچانک عفیف ہسپتال پہنچ گئے ۔دورے کے دوران گورنر ریاض نے ہدایت جاری کی ’عفیف ہسپتال کی حالت اچھی نہیں۔ عوام کا خیال رکھنا پڑے گا‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق گورنر ریاض نے ہسپتال میں بدنظمی اور خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ شہزادہ فیصل بن بندران دنوں ریاض گورنریٹ کی کمشنریوں کے دورے کررہے ہیں۔ عفیف ہسپتال کسی پروگرام کے بغیر پہنچے تھے۔

شہزادہ فیصل بن بندر ریاض گورنریٹ کی کمشنریوں کے دورے کررہے ہیں۔اخبار24

گورنر ریاض نے ہسپتال کی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ ہسپتال میں جو کچھ دیکھا وہ سعودی قیادت کو کسی بھی صورت اچھا نہیں لگے گا‘۔
یاد رہے کہ شہزادہ فیصل بن بندر نے عفیف اور الدوادمی کا دورہ کرکے دونوں کمشنریوں میں آباد شہریوں کی ضرورتوں پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے پہلے سے عوامی ضروریات کے حوالے سے تیار شدہ سکیموں کے نظام الاوقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
 

شیئر: