پاکستان میں موسم بہار کا نام لیتے ہی لوگوں کے ذہنوں میں جھٹ سے بسنت کے تہوار کا خیال آتا ہے۔ ایک وقت تھا جب بہار کی آمد کے ساتھ ہی بسنت منانے کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو جاتی تھیں۔
لوگ اپنے رشتتے داروں کے ساتھ پتنگ اڑانے کے لیے گھر کی چھتوں پر اکٹھے ہوتے تھے، قسم قسم کے پکوان تیار کیے جاتے تھے، بچے بڑے سب پیلے کپڑے پہن کر موسم بہار کا استقبال کیا کرتے تھے۔
مزید پڑھیں
-
پنجاب میں بسنت منانے کا فیصلہ واپسNode ID: 380871
-
بسنت سے متعلق عدالت کا تحریری فیصلہ جاریNode ID: 386006
-
الخبر: پاکستانیوں میں پتنگ بازی کا مقابلہNode ID: 457051
رنگ برنگی پتنگوں سے ڈھکا آسمان، ایک دوسرے کی پتنگ کاٹنے کے لیے پیچ لڑانے کے حربے اور ’بو کاٹا‘ کے فلک شگاف نعرے جشن بہاراں کے اس تہوار کا لطف دو بالا کر دیتے تھے۔
کوئی چھت ایسی نہیں ہوتی تھی کہ جہاں سے پتنگ اڑتی دکھائی نہ دیتی ہو۔ چھوٹے، بڑے یہاں تک کہ خواتین بھی اس سے محظوظ ہوتی تھیں۔
لیکن اب یہ تہوار ایک سہانا خواب سا لگتا ہے، بسنت کے موقعے پر دھاتی دھاگوں کے استعمال سے ہلاکتوں کے باعث چند سال قبل پاکستان میں اس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

اب ہر سال موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہو جاتی ہیں کہ آیا اس بار پتنگ بازی کی اجازت ملے گی یا نہیں؟
آج کل سوشل میڈیا پر صارفین پرانے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے بسنت کے تہوار کی حمایت میں پوسٹس کر رہے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں پتنگ اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ بسنت پر کوئی پابندی نہیں تھی pic.twitter.com/fqKFgXoIuj
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) February 8, 2020
سوشل میڈیا صارفین عمران خان کے اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے مختلف طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔
صحافی حامد میر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ بسنت پر کوئی پابندی نہیں تھی۔‘
ایوا سید نامی ٹوئٹر ہینڈل نے طنز کرتے ہوئے حامد میر کو جواب دیا کہ ’پھر عمران خان وزیراعظم بن گئے اور سانس لینے پر بھی پابندی عائد ہوگئی۔‘
پھر IK وزیراعظم بن گئے اور سانس لینے پر بھی پابندی عائد ہوگئی.
— Eva Syed (@syedasanagul) February 8, 2020
فہد سلیم نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ ایک اچھا تہوار تھا۔ لاہور جیسے خوبصورت شہر میں دس دن پہلے سے ہی رونق لگ جایا کرتی تھی، یہی ایک بہانہ تھا کہ رشتے دار ایک دوسرے سے مل بھی لیا کرتے تھے، پابندی ختم کر دینی چاہیے۔‘
پھر IK وزیراعظم بن گئے اور سانس لینے پر بھی پابندی عائد ہوگئی.
— Eva Syed (@syedasanagul) February 8, 2020
ایک اور صارف شہزاد چوہدری نے عمران خان کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خان صاحب اپنی دفعہ آپ نے بسنت منا لی اور ہماری دفعہ پابندی؟ یہ کیسا انصاف ہے؟
خان صاحب اپنی دفعہ آپ نے بسنت منا لی اور ہماری دفعہ پابندی؟یہ کیسا انصاف ہے؟اک طرف آپ ٹورزم کو پاکستان میں زندہ کرنے کے لئیے پر عزم ہیں دوسری طرف بسنت جو کہ پاکستان کا بہترین تہوار تھا اور ساری دنیا سے لوگ پاکستان آتے تھے اُس پر پابندی ابھی تک برقرار رکھنا سراسر زیادتی ہے۔ pic.twitter.com/J6W4EQLGom
— Shahzad Ch Pti (@ShahzadChPti1) February 7, 2020