Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاندلس انڈر پاس میں خرابی ، گورنر مکہ نے نوٹس لے لیا

الاندلس انڈ ر پاس کی تعمیر میں 5 برس لگے تھے۔ فوٹو ، سبق نیوز
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے جدہ کی اہم شاہراہ پر واقع 'الاندلس انٹر پاس' میں پانی بھر جانے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
انڈر پاس میں پانی بھر جانے سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔ ٹریفک پولیس کو ازدحام کو کنٹرول کر نے کے لیے اضافی عملہ کو متعین کرنا پڑا۔

   نکاسی کیلئے نصب پمپوں میں خرابی سے پانی انڈر پاس میں پہنچا۔ سبق نیوز 

 نیوز ویب سائٹ ' سبق ' کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل نے الاندلس انڈرپاس کے بارے میں رپورٹ موصول ہوتے ہی فوری طور پر تحقیقات کے احکامات صادر کر دیئے۔
کمیٹی ا س امر کا جائزہ لے گی کہ اہم شاہراہ پرتعمیر کیے جانے والے انڈر پاس میں کون سی فنی خرابی تھی جس کی وجہ سے اس میں پانی رستا ہے۔
بلدیہ جدہ کے ترجمان محمد البقمی نے ' سبق ' نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ' انڈر پاس میں جمع ہونے والا پانی برساتی نالے کے منصوبے سے رس کر وہاں پہنچا ۔ برساتی نالے میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے '
البقمی نے مزید کہا  ' برساتی نالے میں پانی کی نکاسی کے لیے نصب پمپوں میں پیدا ہونے والی خرابی کی وجہ سے پانی رس کر انڈرپاس میں پہنچ گیا'۔

  جمع ہونے والے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو ئی ۔ فوٹو ، سبق

دریں اثناء عکاظ اخبار کے مطابق اندلس انڈر کی تعمیر میں 5 برس لگے۔ انڈرپاس کے افتتاح کے فوری بعد اس میں کئی فنی خرابیاں سامنے آنا شروع ہو گئی تھیں تاہم انہیں بعد میں دور کر دیا گیا تھا۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ انڈر پاس کی تعمیر میں 5 برس ہم نے اس لیے شہر کے ازدحام کو برداشت کیا کہ جب یہ مکمل ہو جائے گا تو سب کو سہولت ہو جائے گی مگر اب دوبارہ انڈر پاس کو بند کر دیا گیا ہے جس سے ایک بار پھر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شیئر: