Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب لق و دق صحرا سبزہ زار بن جاتا ہے

مکہ مکرمہ سے 60 کلو میٹر دور مرکز برزہ انتہائی خوصورت تفریحی مقام ہے (فوٹو: سبق)
جب مسلسل بارش برستی ہے تو سعودی عرب کا لق و دق صحرا سبزہ زار میں بدل جاتا ہے۔
دور دور تک وحشت زدہ ریت پھر سر سبز دکھتی ہے۔
ایسے عالم میں سعودی شہری اپنا ویک اینڈ یہاں گزارنے آتے ہیں۔ موسم سردی مائل ہوتا ہے تو حد نگاہ خیمے لگتے ہیں اور خاندان کے خاندان کئی کئی راتیں یہاں خوش گپیوں میں گزارتے ہیں۔

مسلسل بارش برسنے کے بعد سعودی عرب کا صحرا سبزہ زار میں بدل جاتا ہے۔

  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ جوائن کریں

سعودی فوٹو گرافر ترکی بن صالح البشری نے مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنری خلیص کے دیہی علاقہ مرکز برزہ کے ایسے ہی خوبصورت مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کیے ہیں۔

سر سبز پہاڑوں کے گرد جھیل کا منظر انتہائی خوبصورت ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق خلیص کے مشرق میں اور مکہ مکرمہ شہر سے 60 کلو میٹر دور پر فضا تفریحی مقام ہے جسے مرکز برزہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہاں چاروں طرف پہاڑ ہیں اور درمیان میں ایک چھوٹی سی جھیل ہے۔
گزشتہ دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے یہ علاقہ اپنی خوبصورتی میں یگانہ ہو گیا ہے۔

علاقہ کے مکینوں کے علاوہ قرب وجوار سے لوگ یہاں تفریح کرنے آتے ہیں۔

ہر طرف سبزہ زاروں نے جھیل اور اس کے سامنے پہاڑوں کو ایک رومانوی منظر دے دیا ہے۔ علاقہ کے مکینوں کے علاوہ قرب وجوار سے لوگ یہاں تفریح کے لیے کھنچے چلے آ رہے ہیں۔
 

شیئر: