Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین برس میں کتنے سیاح سعودی عرب آئیں گے؟

 گزشتہ برس سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد 15.5ملین تھی۔فوٹو: سوشل میڈیا
 گزشتہ برس سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد 15.5ملین تھی۔2024 میں یہ تعداد 21.3ملین تک پہنچنے کی توقع ہے۔ 
’کلرز انٹرنیشنل‘ اور ’سوق السفر العربی ‘ نے آئندہ تین برس کے دوران سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے جائزہ تیار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں اداروں نے اپنی رپورٹوں میں بتایا ’ 2024 تک سعودی عرب سیاحت کے لیے آنے والوں کی تعداد میں 38فیصد اضافہ ہوگا۔ زیادہ تر سیاح مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور جی سی سی ممالک سے آئیں گے۔
 دونوں اداروں نے رپورٹ میں واضح کیا’ سیاحوں سے ہماری مراد وہ افراد ہیں جو مختصر تعطیلات گزارنے کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں یا کریں گے۔ ان میں کاروباری مقاصد سے آنے والے وہ سرمایہ کار شامل ہیں جو مملکت پہنچنے کے بعد اپنے قیام میں توسیع کرتے رہے ہیں اور کریں گے۔ 
یہ لوگ مختلف سیاحتی پروگراموں او رسیر کی دلچسپ پیشکشوں میں حصہ لینے کے لیے قیام میں توسیع کراتے ہیں۔

۔2024 میں سیاحوں کی تعداد 21.3ملین تک پہنچنے کی توقع ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

مشرق وسطیٰ میں سوق السفر العربی نمائش کی انچارج دانیل کورٹیس کا کہناہے’ سعودی عرب میں سیاحوں اور وزیٹرزکی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے‘۔ 
دریں اثناءمملکت میں فروغ پذیر سیاحت کو دیکھتے ہوئے ہوٹلو ں کی تعداد اور کمروں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
2025 تک سعودی عرب میں ہوٹلو ں کے کمرے 79 ہزار 864 تک پہنچ جائیں گے۔ زیادہ تر مکہ مکرمہ میں اضافہ ہوگا جہاں ہوٹلوں کے کمرو ںکی تعداد 34 ہزار 370 ہوجائے گی۔ 

2025 تک  ہوٹلو ں کے کمرے 79 ہزار 864 تک پہنچ جائیں گےفوٹو: سوشل میڈیا

سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں کی نئی پالیسی بنائی ہے۔ اس کا پہلا مرحلہ 2019 اور 2022 تک محدود ہوگا۔ دوسرا مرحلہ 2022 سے شروع ہوگا ۔
 نیوم اور بحیرہ احمر جیسے عظیم الشان منصوبے سیاحوں کے لیے کشش کا باعث بنیں گے۔
 رینوب ریسرچ کمپنی کی جائزپ رپورٹ میں بتایا گیا ’ سعودی عرب کی سیاحتی مارکیٹ 2025 تک 43 ارب ڈالر کی حد عبور کرجائے گی‘۔ 
 

شیئر: