ریاض ریجن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے لاکھوں جعلی کرنسی نوٹ مارکیٹ میں پھیلانے کی کوشش ناکام بنادی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24کے مطابق ریاض پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گروہ کے بارے میں پولیس کو متعدد ذرائع سے اطلاع ملی تھیں کہ جعلی نوٹ مارکیٹ میں پھیلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
جدہ :جعلی نوٹ رکھنے پر 2 طالبات گرفتارNode ID: 140061
اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے خفیہ اہلکاروں کے تعاون سے گروہ کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے ریاض کے ایک روایتی علاقے میں اپنا اڈہ قائم کررکھا تھا۔ جہاں سے وہ جعلی کرنسی نوٹ شہر میں پھیلانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
پولیس کی جاری کردہ وڈیو میں دکھایا گیا کہ 500ریال جعلی نوٹ ضبط کیے گئے جن کی مالیت آٹھ لاکھ ہے۔