شرائع المجاہدین علاقہ میں واقع عمارت کی دوسری منزل میں آگ لگی تھی ( فوٹو: سبق)
مکہ میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس میں محصور 9 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آگ شرائع المجاہدین میں عمارت کی دوسری منزل میں واقع اپارٹمنٹ میں لگی تھی۔
شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے بتایا ہے کہ ’اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 9 افراد محصور ہوگئے تھے جنہیں وقت پر پہنچ کر بچا لیا گیا ہے۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا گیا جس کے بعد آتشزدگی کے اسباب معلوم کرنے کے لیے جائے وقوعہ متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی ہے۔‘
انہوں نے رہائشی اپارٹمنٹ میں سلامتی کے آلات کی موجودگی پر زور دیا۔
’دھویں اور گیس کے اخراج کا سراغ لگانے والے آلات عام مارکیٹ سے سستے داموں میں مل جاتے ہیں مگر یہ جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔‘