پاکستانی حکام نے پاک ایران سرحد کی بندش کی وجہ سے تفتان میں پھنسے 300 سے زائد ایرانی تاجروں اور ڈرائیوروں کو وطن واپس بھیج دیا جبکہ ایرانی حدود میں پھنسے پاکستانی ڈرائیورز تاحال وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
سرحد کی بندش کی وجہ سے ایرانی مصنوعات پر انحصار کرنے والے پاکستانی سرحدی علاقوں میں اشیا خوردنی اور ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اور ایل پی جی گیس کی قیمت میں 80 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
ایران میں کورونا وائرس کی منتقلی کے خدشے کے پیش نظر پاکستان نے ایران کے ساتھ اپنی سرحد تین دن سے بند کر رکھی ہے۔ سرحد کی بندش کی وجہ سے 300 سے زائد ایرانی باشندے تین روز سے پھنسے ہوئے تھے جن میں 30 تاجر اور باقی ڈرائیورز تھے ۔ ایرانی ڈرائیورز اور تاجر ایران سے ایل پی جی گیس اور خوردنی اشیا سمیت تجارتی سامان لے کر پاکستان آئے تھے۔
مزید پڑھیں
-
’چین سے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے‘Node ID: 458226
-
ایران: کورونا وائرس سے مزید دو افراد ہلاکNode ID: 460461
-
کورونا: بلوچستان میں پیشگی اقدامات کے لیے مدد طلبNode ID: 461166