Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت اور بحرین میں کرونا کے مزید کیسز

کویت میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11 جبکہ بحرین میں 26 ہوگئی ہے ( فوٹو: سبق)
کویت میں بدھ کو کرونا کے دو نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بحرین میں بھی مزید تین مریض سامنے آئے ہیں۔
کویتی نیوز ایجنسی ( کونا) کے مطابق جن نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے وہ بھی سابقہ کیسز کی طرح ایران سے آئے تھے۔
کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی ہے‘۔
 

نئے مریض ایران کے سفر کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہوئے ( فوٹو: سبق)

دوسری طرف بحرین میں بھی آج مزید 3 مریضوں کا اعلان کیا گیا ہے جن کے بعد اب کرونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحرینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’متعلقہ اہلکار ایران سے آنے والے یا گزشتہ عرصے کے دوران وہاں رہنے والے تمام مسافروں کا معائنہ کر رہے ہیں‘۔
وزارت شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر کے تحت اختیار کیے جانے والے اقدامات اور ہدایات کی پابندی کریں۔

شیئر: