پاکستان نے ویمن ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے منوگا اوول سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر لیا۔
مزید پڑھیں
-
پشاور بھی پی ایس ایل کی میزبانی کے لیے تیار ہو رہا ہےNode ID: 460106
-
عمر اکمل پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطلNode ID: 460176
-
آپ کے شہر میں خواتین کرکٹرز کی اچھی اکیڈمی کون سی ہے؟Node ID: 460781
پاکستانی اوپنر جویریہ خان نے 28 گیندوں پر 32 جب کہ منیبہ علی نے 26 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔
کپتان بسمہ معروف 38 جبکہ ندا ڈار 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایفی فلیچر اور سٹیفنی ٹیلر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ، ندا ڈار اور ایمن انور نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچز اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے تھے۔ گذشتہ برس جنوری اور فروی میں کیے گئے دورہ پاکستان/امارات میں ویسٹ انڈین وومن ٹیم نے ایک میچ جیتا تھا، ایک میچ پاکستان کے نام رہا تھا جب کہ ایک میچ برابر رہا تھا۔
بسما معروف کا اپنے فینز کے لیے پیغام@maroof_bismah @TheRealPCB pic.twitter.com/fSCexWqQYH
— ICC (@ICC) February 26, 2020
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ خواتین کی مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کا ٹورنامنٹ ہے جو ہر دو برس بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ 10 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جانے والا موجودہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سلسلے کا ساتواں ایڈیشن ہے جو آسٹریلیا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 میں شرکت کرنے والی 10 ٹیموں کو پانچ، پانچ کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔2009 میں انگلینڈ سے شروع ہونے والے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چار مرتبہ آسٹریلوی ٹیم فاتح رہی ہے۔
-
کھیل کی خبریں واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیے ”اردو نیوز سپورٹس“ گروپ جوائن کریں