فیس کی انتہائی حد 300 ریال تک ہوگی (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی ہے کہ کریڈٹ کارڈز سے نقد رقم نکلوانے والوں سے فیس لی جائے گی۔
اس حوالے سے سعودی بینکوں میں میڈیا کمیٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل دعوے پر بیان جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی بینکوں میں میڈیا کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ’کریڈٹ کارڈ سے پانچ ہزار ریال یا اس سے کم رقم نکالنے پر اے ٹی ایم فیس چارج ہوگی۔‘
’اگر کسی نے کریڈٹ کارڈ سے پانچ ہزار ریال یا اس سے کم رقم نکلوائی تو اس کی فیس زیادہ سے زیادہ 75 ریال چارج ہوگی۔ یہ فیس ایک مرتبہ کی ٹرانزیکشن پر لاگو ہوگی۔‘
میڈیا کمیٹی کے مطابق’اگر کسی نے کریڈٹ کارڈ سے 5 ہزار ریال سے زیادہ رقم نکالی تو اس سے فی ٹرانزیکشن 3 فیصد تک وصول کیے جائیں گے۔ فیس کی انتہائی حد 300 ریال تک ہوگی۔ اس سے زیادہ فیس نہیں لی جائے گی۔‘
میڈیا کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقم نکالنے پر مبینہ فیس سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کی ہدایت پر مقرر کی گئی ہے۔‘
’ کریڈ ٹ کارڈ رکھنے والے اے ٹی ایم سے زیادہ سے زیادہ کریڈٹ کارڈ کی مجموعی حد کا 30 فیصد تک ہی کیش نکلواسکتے ہیں۔‘