Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی باشندوں کو مکہ اور مدینہ جانے کے لیے خصوصی پرمٹ

سعودی وزارت نے خصوصی پرمٹ کے اجرا کے مراحل کا آغاز کر دیاہے۔ فوٹو :سوشل میڈیا
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مملکت میں موجود خلیجی شہریوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لیے خصوصی پرمٹ کے اجرا کے مراحل کا آغاز کر دیاہے۔
وزارت حج کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کہا گیا ’ خلیجی ممالک کے شہری وزارت کی ویب سائٹ www.haj.gov.sa پر لاگ ان کرنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے خصوصی پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں‘۔
وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ’ سلامتی اور زائرین کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی‘۔

خلیجی شہریوں کے لیے ویب لنک لانچ کیا ہے۔ فوٹو :سوشل میڈیا

’ وزارت نے خلیجی ممالک کے ان شہریوں کے لیے خصوصی طور پر پرمٹ جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے جو مملکت میں گزشتہ 14 دنوں سے مقیم ہیں اور و ہ مقررہ شرائط پر پورے اترتے ہیں‘۔
خلیجی ممالک کے وہ شہری جو گزشتہ دو ہفتے سے مملکت میں مقیم ہیں وہ وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ پر اپنے بارے میں معلومات درج کرکے مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ جانے کا پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ وزارت نے معلوما ت حاصل کرنے کےلئے خصوصی ٹیلی فون نمبر 00966-920002814 بھی جاری کیا ہے جو خلیجی ممالک کے شہریو ںکے لیے مخصوص ہے ۔ نمبر پر رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں یا ای میل [email protected] پر استفسار کیا جاسکتا ہے۔انٹرنل عمرہ کے عنوان سے وزارت حج نے خلیجی شہریوں کے لیے ویب لنک https://eservices.haj.gov.sa/InternalUmra/index.xhtml?dswid=7763 لانچ کیا ہے۔
 لاگ ان کے بعد نام ، ملک ، موبائل نمبر اور مملکت آمد کی تاریخ کا اندراج کرنے کے بعد پرمٹ حاصل کیاجاسکتا ہے۔

خلیجی شہری ویب سائٹ پر معلومات درج کرکے پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ فوٹو :سوشل میڈیا

وزارت حج کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ایک شخص کی جانب سے دریافت کیا گیا ’ اماراتی شہری ہوں 2 روز قبل ریاض پہنچا ہوں کیا عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جا سکتا ہوں یا چیک پوسٹ سے مجھے لوٹا دیں گے‘۔
وزارت حج کی جانب سے کہا گیا ’فیصلہ تمام خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جس میں واضح کیا گیا کہ انکا قیام مملکت میں 14 دن کا ہونا لازمی ہے‘۔
واضح رہے کورونا وائرس کے سبب مملکت میں بیرون ملک سے عمرہ پر آنے والوں کے لیے پابندی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ وزارت حج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ پر پابندی ختم کیے جانے کی حتمی تاریخ کا تعین ابھی کرنا ممکن نہیں۔ اس حوالے سے متعدد اداروں کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیاجائے گا۔

شیئر: