Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کے الزام میں 10 غیرملکی گرفتار

جدہ پولیس کی مدد سے سعودی شہری کی اطلاع پرکارروائی کی گئی (فوٹو:اے ایف پی)
سعودی عرب میں منی لانڈرنگ اور سعودی شہریوں کے نام سے اپنا کاروبار کرنے والے دس غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے یہ کارروائی جدہ پولیس کی مدد سے ایک سعودی شہری کی اطلاع پر کی ہے۔
سعودی شہری نے اطلاع دی تھی کہ غیر ملکی کارکن پرانی عمارت کے ایک فلیٹ کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

سعودعرب میں منی لاڈرنگ جرم ہے (فوٹو:سوشل میڈیا)

پولیس نے مشکوک غیر ملکیوں کو پولیس سٹیشن طلب کرکے پوچھ گچھ کی۔ رپورٹ درست ثات ہونے پرغیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
یاد رہے کہ منی لانڈرنگ سعودی قانون کے مطابق جرم ہے۔
سعودی عرب میں منی لانڈرنگ پر 15 برس تک قید اور 70 لاکھ ریال تک کے جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ ان دونوں میں سے کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: