Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کے 16 مجرموں کو 57 برس قید 

16 افراد کو 57 برس قید اور 25 ملین ریال جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے ( فوٹو: المدینہ)
پبلک پراسیکیوشن نے اعلان کیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے الزامات ثابت ہوجانے پر 16 افراد کو 57 برس قید اور 25 ملین ریال جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب منی لانڈرنگ اور سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے خلاف قومی مہم چلائے ہوئے ہے۔ یہ دونوں جرم نہایت سنگین مانے جارہے ہیں۔ 
ہزاروں غیر ملکی سعودیوں کے نام سے اپنا کاروبار کررہے ہیں۔ ان میں وہ بھی ہیں جو سعودیوں کے نام سے قائم کردہ کمپنیوں کے اکاؤنٹ سے سعودی عرب میں غیر قانونی طریقے سے دولت کمانے والے تارکین کی رقمیں بیرون مملکت بھیج رہے ہیں۔

 مقامی شہریوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبارسے معیشت کو نقصان ہو رہا ہے (فوٹو: الوطن)

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مقامی شہریوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کا خاتمہ کرکے ہی دم لیا جائے گا۔ اربوں ریال کا کا کاروبار ہورہا ہے اور زر مبادلہ باہر بھیجا جارہا ہے۔ اس سے قومی معیشت کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔ 
علاوہ ازیں ایسی تمام تجارتی سرگرمیاں جن پر غیر ملکی سعودیوں کے نام سے اجارہ داری قائم کیے ہوئے ہیں، ان سے مقامی شہری استفادہ نہیں کر پارہے ہیں۔ یہ کثیر المقاصد مہم ہے جس کی سرپرستی اعلیٰ قیادت کررہی ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ غیر ملکیوں کا ایک گروہ منی لانڈرنگ میں ملوث تھا۔ گروہ کے خلاف 60 سے زیادہ شواہد اور دلائل مل گئے تھے۔
 

شیئر: