Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کے مریض21 ہیں 600 نہیں‘

وزارت صحت نے سوشل میڈیا پر افواہوں کی تردید کی ہے (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 600 تک پہنچ جانے کی تردید کی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے سوشل میڈیا پر افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ سعودی عرب میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد 600 نہیں ہے۔‘
نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ’ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔‘

ترجمان کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)

 ویب نیوز ’سبق‘ نے وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ’وزرات صحت کورونا سے بچاؤ کےلیے تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے۔ اس وقت تک کورونا کے وائرس میں مبتلا رجسٹرڈ مریضوں کی مجموعی تعداد 21 ہے 600 نہیں‘۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ’ قطیف ریجن میں کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال عالمی طبی اصولوں کے مطابق کی جا رہی ہے جبکہ مجموعی مریض جن کی تعداد 21 ہے اس وقت ریاض، مشرقی ریجن ، مکہ مکرمہ اور جدہ میں موجود ہیں‘۔

 مریضوں کی دیکھ بھال عالمی طبی اصولوں کے مطابق کی جارہی ہے( فوٹو سوشل میڈیا)

واضح رہے سوشل میڈیا پر افواہوں سے خوف وہراس پھیلا ہو اتھا۔ افواہوں میں کہا جارہا تھا کہ سعودی عرب میں کورونا کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 600 تک پہنچ چکی ہے ۔
سوشل میڈیا کی افواہوں کے حوالے سے وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ’ افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔ وزارت صحت مملکت میں کورونا سے بچاؤکےلیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے‘۔

شیئر: