پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو نو وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
187 رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے 19 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ لاہور کی جانب سے کرس لِن نے شاندار سینچری سکور کی۔
لِن 113 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے آٹھ چھکے اور 12 چوکے لگائے۔ کرس لِن کو شاندار کارکردگی پر مین آف دے میچ قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل، کھلاڑیوں کو جانے کی اجازتNode ID: 464641
-
سلطانز نے زلمی کو تین رنز سے ہرا دیاNode ID: 464651
-
کورونا کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ ملتویNode ID: 464656
لاہور کے کپتان سہیل اختر 23 گیندوں پر 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
قلندر کے اوپنرز فخر زمان اور کرس لِن نے پہلی وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت قائم کی۔ قلندرز کو واحد نقصان 100 رنز کے مجموعی سکور پر فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا۔
فخر زمان 57 رنز بنا کرعثمان قادر کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے واحد وکٹ عثمان قادر نے حاصل کی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔
ملتان کی جانب سے خوشدل شاہ نے شاندار 70 رنز بنائے۔ انہوں نے 70 رنز 29 گیندوں پر بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور کے خلاف ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز تباہ کن ہوا۔ معین علی صرف ایک رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
ملتان کو دوسرا نقصان ذیشان اشرف کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ وہ ایک رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر سہیل اختر کو کیچ تھما بیٹھے.
چار رنز کے مجموعی سکور پر سلطانز کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر سلطانز کے کپتان شان مسعود اور راوی بوپارہ نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور سکور 79 رنز تک لے گئے۔
شان مسعود 79 رنز کے مجموعی سکور پر ڈیوڈ ویزے کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ انہوں نے 29 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ بوپارہ بھی ڈیوڈ ویزے کا شکار بنے وہ ویزے کی گیند پر فخر زمان کو کیچ تھما بیٹھے۔
91 کے مجموعی سکور پر اسد شفیق آؤٹ ہوئے۔ وہ رن آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پر روہیل نذیر اور خوشدل شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور قلندرز کو ایک اچھا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوئے۔
Superb fight back!
Sultans set Qalandars a target of 187. Can Qalandars confirm their semi-final ticket?#HBLPSLV #MSvLQ pic.twitter.com/QGed0OIw7q
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2020
روپیل 24 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔ آفریدی نے ان کو کلین بولڈ کیا۔ لاہور کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے دو دو وکٹیں حاصل کی جب کہ محمد حفیظ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے شاہد آفریدی، سہیل تنویر اور عمران طاہر کو آرام کا موقع فراہم کیا ہے۔
ملتان سلطانز پہلے ہی سے سیمی فائنل کے لیے کولیفائی کر چکی ہے جبکہ آج کے میچ میں فتح کی صورت میں لاہور قلندرز کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔
SHAHEEN SHAH AFRIDI IS A NATIONAL TREASURE!
One of the most beautiful deliveries you will see!
Play fantasy league at: https://t.co/4caay0eRhc#MSvLQ #HBLPSLV pic.twitter.com/iNwOp0velm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2020
واضح رہے کہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں جب کہ بقیہ دو ٹیموں کا فیصلہ اتوار کو ہوگا۔
اگر لاہور قلندرز، ملتان سلطانز کو شکست دیتا ہے تو قلندرز کی ٹیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جب کہ پشاور زلمی کو اپنی پوزیشن کے لیے کوئٹہ اور کراچی کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔
So the @lahoreqalandars won the toss and elected to field. Here are the XIs. #HBLPSLV pic.twitter.com/08zeCe8g24
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2020