ترک فٹبال کلب ٹرابزونسپور کے سربراہ نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے سپر لیگ کے میچز کو ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میچز نہ ہوئے تو ملک میں طلاق کے کیسز بڑھ جائیں گے۔
منگل کو خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ترک ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کلب کے سربراہ احمد اغاغلو نے کہا کہ ان کی ٹیم لیگ میں سب سے آگے ہے اور ٹرابزونسپور کو چیمپیئن قرار دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر لیگ کے میچز ملتوی کیے گئے اور بغیر تماشائیوں کے کھیل ہوا، تو ایک ماہ بعد اس ملک میں ججز نہیں ملیں گے جو طلاق کے مقدمات سن سکیں۔‘
مزید پڑھیں
-
’پہلا میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا خوش قسمتی‘Node ID: 454301
-
تمام کھیلوں میں تماشائیوں پر پابندیNode ID: 463456
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز ملتوی کر دیےNode ID: 465326