پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 450 سے تجاوز کر گئی ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا ریا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکہ کی وزارت خارجہ کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا نے جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ صحت کے حوالے سے دنیا کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرنے کے لے پاکستان اور امریکہ ایک طویل عرصے سے شراکت داری کر رہے ہیں۔
ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر کی ابتدائی امداد کورونا وائرس کی بہتر مانیٹرنگ اور اس حوالے سے ریاستی سطح پر رد عمل کو بہتر بنانے کے لیے دی جا رہی ہے۔
And the U.S. and #Pakistan are longstanding partners in tackling global health challenges. There are 100+ recent Pakistani graduates of @CDCgov's epidemiology lab training on the ground investigating #COVID19 cases in #GilgitBaltistan & #Punjab right now. AGW #Partners4Prosperity
بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا کے مطابق امریکی سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کی وبائی بیماریوں کی لیب کے ایک سو سے زائد پاکستانی گریجویٹس اس وقت پنجاب اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز پر تحقیق کر رہے ہیں۔
دوسری طرف حکام کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی 40 ملین آبادی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ غیر معینہ مدت تک اپنے گھروں میں قیام کریں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیلیفورنیا کے گورنر گاون نیوسم نے کہا ہے کہ شہریوں کے گھروں تک محدود رہنے کے حکم نامے کا اطلاق جمعے کی شام سے شروع ہوگا۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیلیفورنیا اس طرح کا اقدام کرنے والی پہلی امریکی ریاست ہے۔
کیلیفورنیا کے گورنر گاون نیوسم کے مطابق 'ہمارے اردگرد کو اس کی ضرورت ہے کہ ہم لوگوں کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں۔'
پانچ مارچ کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک عمر رسیدہ شہری کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔
امریکی چینل سی این این کے مطابق امریکہ کے تمام پچاس ریاستوں 13299 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔
اب تک امریکہ میں کورونا وائرس سے 195 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔