Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطنت عمان میں اخبارات کی اشاعت بند

سلطنت عمان نے کورونا کو روکنے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سلطنت عمان نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اتوار کو کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اخبارات و رسائل اور مختلف قسم کے لٹریچر کی اشاعت و تقسیم پر پابندی لگا دی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق سلطنت عمان کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کیے ہوئے ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک جاری ہونے والے لٹریچر اور اخبار و رسائل کی اشاعت اور تقسیم معطل کردی  جائے جبکہ سرکاری اداروں میں صرف تیس فیصد ملازمین کام کریں گے۔

سرکاری اداروں میں صرف تیس فیصد ملازمین کام کریں گے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

یاد رہے کہ سلطنت عمان کے حکام نے پبلک مقامات پر ہر طرح کے اجتماع پر پہلے ہی  پابندی عائد کر رکھی ہے۔ پبلک ٹر انسپورٹ بھی بند ہے۔
عمانی وزارت صحت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ نئے کورونا وائرس کے مزید تین مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔
عمان میں کورونا کے مریضو ں کی مجموعی تعداد 55 ہوچکی ہے جبکہ 17افراد شفا یاب ہوئے ہیں۔

 

شیئر: