Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: 'شام 8 بجے سے گھروں میں رہیں'

’ہفتہ وار تعطیل کے دوران ملک بھر میں جراثیم کش ادویہ کا استعمال ہوگا ( فوٹو: سبق)
متحدہ عرب امارات نے ملک کے تمام شہروں کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ آج جمعرات کو رات 8 بجے سے اتوار کی شام 5 بجے تک گھروں میں رہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق ملک بھر میں جراثیم کش ادویہ کا کا استعمال کیاجائے گا۔
اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’وزارت داخلہ کے تعاون سے ’قومی جراثیم کش پروگرام‘ کا آغاز کرنے جا رہے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’فیصلہ ہوا ہے کہ ملک بھر میں جراثیم کش ادویہ کا استعمال ہفتہ وار تعطیل کے دوران یعنی جمعرات سے اتوار تک ہوگا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جرثیم کش قومی پروگرام کے دوران ملک کی اہم تنصیبات، پبلک مقامات اور عوامی ٹرانسپورٹ  کے علاوہ شاہراہوں، سڑکوں اور گلی محلوں پر سپرے کیا جائے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اس دوران ٹریفک محدود اور عوامی ٹرانسپورٹ معطل کر دی جائے گی‘۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ ’جراثیم کش ادویہ کے استعمال کے دوران گھروں میں رہیں اور انتہائی ناگزیر حالت کے علاوہ گھر سے باہر نہ نکلیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جرثیم کش ادویہ کے استعمال کے دوران صرف ان افراد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی جو سرکاری یا عوامی بنیادی ضرورت کے اداروں کے ملازمین ہوں گے‘۔
وزارت نے اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ’جراثیم کش ادویہ جان لیوا نہیں علاوہ ازیں اس عرصے کے دوران سپر مارکیٹ، بقالے اور فارمیسی کھلے رہیں گے‘۔

شیئر: