چار مرتبہ برٹش اوپن سکواش کے مقابلے جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی اعظم خان کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 95 برس تھی۔
ان کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’ہم بہت بھاری دل کے ساتھ سکواش کے ساتھ پیار کرنے والے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ عظیم ورلڈ چیمپیئن اعظم خان کورونا وائرس کی بیماری کا شکار ہونے کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں۔‘
اعظم خان نے 1959 سے 1962 کے دوران چار بعد برٹش سکواش چیمئین شپ جیتی تھی۔ ان کے بھائی ہاشم خان اور بیٹی بھی سکواش کے کھلاڑی تھے۔
Verily we belong to God, and verily to Him do we return (Quran 2:156)
It is with a heavy heart that we inform the Squash loving world that the great world squash champion Azam Khan @AzamKhanSquash has returned to his benevolent Lord, after succumbing to #COVID19 (#CoronaVirus). pic.twitter.com/PQKrEOkhtd
— Azam Khan - Squash World Champion (@AzamKhanSquash) March 28, 2020
وہ لندن میں مقیم تھے اور انہیں گذشتہ ہفتے سانس لینے میں تکلیف ہونے کے بعد لندن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی نامور شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کورونا وائرس کا شکار ہونے والی مشہور عالمی شخصیاتNode ID: 467196
-
برطانوی وزیراعظم کورونا وائرس کا شکارNode ID: 467596
-
کورونا وائرس کے بعد کی دنیا کیسی ہوگی؟Node ID: 467821