سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے مکہ مکرمہ کے چھ علاقوں میں غیر معینہ مدت تک کے لیے 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
چوبیس گھنٹے کے کرفیو کا نفاد آج پیر سے کیا جا رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ’ مکہ مکرمہ کے جن علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے ان میں ’اجیاد، المصافی، المسفلہ، الحجون، النکاسہ اور حوش بکر شامل ہیں‘۔
’ ان علاقوں میں 30 مارچ کی سہ پہر 3 سے حکم ثانی تک 24 گھنٹے کا کرفیو ہو گا۔ ان علاقوں کے رہنے والے دوسرے علاقوں میں نہیں جاسکیں گے نہ ہی دوسرے علاقوں کے باشندے مذکورہ علاقوں میں داخل ہو سکیں گے‘۔
مزید پڑھیں
-
کورونا کا شکار اقامہ ہولڈرز اور غیر قانونی تارکین کا علاج مفتNode ID: 468256
-
قرنطینہ میں 2ہفتے گزارنے کے بعد4 سوافراداپنے شہروں کوروانہNode ID: 468266