Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 کے وزرائے تجارت کا آن لائن اجلاس

کورونا کے اثرات کم کرنے کےلیے مزید تعاون اور یکجہتی پرزوردیاگیا-(فوٹو،سوشل میڈیا)
 جی 20 میں شامل ممالک کے وزرائے تجارت  و سرمایہ کاری کا جمعرات کو ہنگامی وڈیو اجلاس منعقد ہوا- سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے صدارت کی-
اخبار 24 کے مطابق جی 20 کے وزرائے تجارت نے سربراہ اجلاس کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری پر ’کورونا وائرس‘ کی وبا کے اثرات کا ایک بار پھر جائزہ لیا گیا-
وزرائے تجارت نےدنیا بھرکو درپیش بحران پر روشنی ڈالی- انہوں نے توجہ دلائی کہ  دنیا اس وقت جس کساد بازاری کا شکار ہے اس کی نظیر 2008 کے بعد سے نہیں ملتی-
جی 20 کے وزرائے تجارت نے تاکید کی کہ عالمی صحت، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری پر پڑنے والے کورونا کے اثرات کم کرنے کےلیے مزید تعاون اور یکجہتی اشد ضروری ہے-

شیئر: