Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیرخوار بچہ ’کورونا‘ سے صحتیاب

کورونا سے صحتیاب ہونے پر والدین نے شکریہ ادا کیا ہے
 سعودی عرب کے علاقے الدوادمی کے جنرل ہسپتال میں ’کوروناوائرس ‘ کا شکار ہونے والا شیر خوار’خالد‘ کو صحتیاب ہونے کے بعد والدین کے سپرد کردیاگیا۔
بچے کو باقاعدہ طورپر ہسپتال کی ایمبولینس میں اس کے والدین کے ہمراہ طبی یونٹ نے گھر پہنچایاگیا۔
شیر خوار کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے سے لے کر اس کے گھر تک پہنچانے کی وڈیو ہسپتال انتظامیہ نے اپنے ٹوٹیراکاونٹ پر جاری کی ہے۔

شیرخوار کو خصوصی ایمبولینس میں گھر پہنچایاگیا(فوٹو، عاجل نیوز)

 ویب نیوز ’عاجل ‘ کے مطابق الدوامی کمشنری کے جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹرشعبہ امراض اطفال ڈاکٹر احمد الرخیمی کا کہنا تھا کہ ’شیر خوارکے تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئرآئے ہیں جس کے بعد اسے طبی یونٹ کے ساتھ والدین تک پہنچا دیا گیاہے۔ میں اپنی اورساتھیوں کی جانب سے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور بچے کی صحت وسلامتی کےلیے ہمیشہ دعا گوہیں‘۔
دوسری جانب شیرخوار کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ والدین نے بھی بیٹے کی صحتیابی اور سلامتی پر اللہ کا شکراداکرنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کے مثالی رویے اور تعاون کو سراہا۔
الدوادمی ہسپتال کا مخصوص یونٹ ایمبولینس میں بچے کو گھر تک پہنچانے آیا تھا جہاں دیگر اہل خانہ نے انتہائی مسرت کے ساتھ انکا استقبال کیا۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے والدین کوہدایات کی گئی ہے کہ دو ہفتے تک احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں اس دوران زیادہ افراد بچے سے دوررہیں۔
 

شیئر: