سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق آل سعید نے 376 غیر ملکیوں سمیت 599 قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کیا ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے عمانی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ سلطان عمان نے قیدیوں کی معافی کا فیصلہ نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی تدبیر کے طور پر کیا ہے یا اس کا تعلق رمضان المبارک سے ہے-
یاد رہے کہ سلطان عمان ہر سال رمضان المبارک کی آمد پرقیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کرتے ہیں-
غالب امکان یہی ہے کہ اس فیصلے کا تعلق رمضان سے نہیں بلکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی تدبیر سے ہوگا-