بڑا مسئلہ ان لوگوں کا ہے جو دوسری شادی چھپائے ہوئے ہیں(فوٹو سوشل میڈیا)
نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے لگائے جانے والے کرفیو نے ایک سے زیادہ شادی کرنے والوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے-
المرصد ویب سائٹ کے مطابق دبئی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کرفیو میں توسیع کے بعد سیکڑوں سوالات مل رہے ہیں کئی سنجیدہ ہیں اور کئی دلچسپ بھی ہیں-
ایک شخص نے استفسار کیا کہ وہ دو شادیاں کیے ہوئے ہے کیا اسے دوسری بیوی تک جانے کے لیے کرفیو پاس جاری کرانا ہوگا؟۔
دبئی پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف المزروعی نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ’اگر کوئی شخص دو،تین یا چار شادیاں کیے ہوئے ہے تو اسے کرفیو پاس سے استثنی نہیں ہے- اسے گھر سے باہر نکلنے کے لیے کرفیو پاس لینا ہی ہوگا‘-
المزروعی کے مطابق طرح طرح کے سوالات کیے جارہے ہیں- ذاتی نوعیت کی باتوں کا پولیس سے کوئی لینا دینا نہیں-
المزروعی نے مزید کہا کہ اللہ ان مردوں کی مدد کرے جنہیں ہر دن کرفیو پاس لینا پڑ رہا ہے- ان سے بڑا مسئلہ ان لوگوں کا ہے جو پہلی بیوی سے دوسری شادی چھپائے ہوئے ہیں۔
دبئی ٹی وی میزبان نے ایک سے زائد شادیاں کرنے والوں کوازراہ مزاح مشورہ دیا کہ ‘کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کرفیو آپ کے لیے آسمانی تحفہ ہے۔
اگر آپ کسی بیوی کے پاس نہ جانا چاہتے ہوں تو بہترین عذر یہی ہے کہ اس سے یہ کہہ دیا جائے کہ مجھے کرفیو پاس نہیں ملا-