سعودی کارخانوں میں پیک ہونے والی دوائیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب نے سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ ملک میں تیار ہونے والی دوائیں ترجیحی بنیادوں پر استعمال کریں۔
حکومت کے متعلقہ ادارے نے اس حوالے سے اندرون ملک تیار کی جانے والی 100 دواؤں کی فہرست جاری کر دی ہے-
مقامی ویب نیوز’عاجل‘ کے مطابق سعودی حکومت نے سرکاری اداروں کی ڈیمانڈ کے مطابق مقامی طور پر تیار کی جانے والی اشیا کی فہرست تیار کرنے والا ایک ادارہ قائم کیا ہے-
ادارے نے ایسی 100 دواؤں کی فہرست تیار کی ہے جو اندرون ملک تیار ہو رہی ہیں اور تمام سرکاری اداروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ وہ اپنے یہاں آنے والے مریضوں کے علاج کے لیے یہی دوائیں استعمال کریں۔
مذکورہ ادارے کا دائرہ کار صرف دواؤں اور طبی لوازمات کے اجرا تک محدود نہیں ہے۔