Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروزگار غیرملکیوں کے لیے ہنگامی ملازمتیں

19 شعبوں میں غیر ملکیوں کی خدمات درکار ہیں-(فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات نے مقیم غیرملکیوں، جو نئے کورونا وائرس بحران کے باعث ملازمتوں سےمحروم ہوگئے ہیں، کے لیے 19 شعبوں میں ہنگامی اسامیوں کے اشتہارات دیے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق کورونا بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کے باعث امارات کے بہت سارے نجی اداروں نے غیر ملکی کارکنان کو خدمات سے  سبکدوش کیا ہے- جس کی وجہ سے وہ بے روز گاری کی زندگی گزار رہے ہیں-
امارات میں آن لائن مارکیٹ کو مطلوب ملازمین کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہے- 19 شعبوں میں دسیوں پیشے ایسے ہیں جن پر غیر ملکیوں کی خدمات درکار ہیں-
ان میں کچھ اسامیاں وہ ہیں جنہیں مستقل ملازم درکار ہیں اور کچھ ایسی ہیں جن پر چھ ماہ کے لیے ملازم مطلوب ہیں- تنخواہیں ماہانہ تین ہزار درہم سے لیکر دس ہزار درہم تک کی ہیں-
وزارت افرادی قوت کی جاری کردہ اطلاعات کے مطابق تعمیرات کے شعبے میں مکینیکل انجینیئر، گوداموں کے انچارج، منصوبہ بندی انجینیئر، مینٹیننس انچارج، سول انجینیئر،تعمیراتی مزدور،لوہار اور بڑھنی کے پیشو ں کی اسامیاں خالی ہیں-
خوراک کے شعبے میں اسسٹنٹ شیف کی اسامی خالی ہے- آن لائن بزنس کے شعبے میں رابطہ مرکز اورجنرل سٹور  کی مارکیٹنگ کے پیشوں کی اسامیاں خالی ہیں-

ں تقریبات کے ادارے میں متعدد ملازمتیں خالی ہیں-(فوٹو امارات الیوم)

ریستورانوں میں ویٹر اور مینجرز مطلوب ہیں جبکہ سرکاری تعلقات کے شعبے کو آڈیٹر اور پرسنل آفس کا ماہر  مطلوب ہے-
قانونی خدمات کے  شعبے میں قانونی مشیر ، کمپیوٹر پروگراموں کے شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سیل کرنے والا، کارسازی کے شعبے میں تنخواہوں کا اسٹرکچر تیار کرنے والا، مارکیٹنگ اور اشتہارات کے شعبے میں ٹیلیفون کے ذریعے سامان فروخت کرنے والا اور گرافک ڈیزائنرجبکہ جائدادوں کے شعبہ میں تعلقات عامہ کا انچارج اور بزنس کنسلٹینسی میں ملازمت کے امور کا ماہر، ریٹیل کے شعبے میں سودے کرانے والا ایجنٹ اور کیئر سینٹر کے نمائندے کی جگہ خالی ہے جبکہ اکاؤنٹنٹ کی اسامیاں بھی موجود ہیں-
ہسپتالوں او رمیڈیکل کلینکس میں نرسوں، افرادی قوت کے ڈائریکٹر، انچارج، پرسنل آفس کے ماہر، مریضوں کے امور کے انچارج، خواتین کے لیے نرسیں، گھر پر نرسنگ کی سہولتیں اور عرب نرسیں درکار ہیں-
ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ڈرائیور، لوڈر آپریٹر اور ڈریلنگ مشین کا آپریٹر علاوہ ازیں تقریبات کے ادارے کے لیے سیلز ویمن، افرادی قوت کے شعبے میں متعدد ملازمتیں خالی ہیں-

شیئر:

متعلقہ خبریں