Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: صارفین کو بکرے کا گوشت گھر تک پہنچایا جائے گا

’صارفین گھر بیٹھے اپنے پسند کا بکرا ذبح کرکے گھر منگواسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے مرکزی مذبح خانے کی آن لائن سروس کا آغاز کیا ہے۔ صارفین کو ذبح شدہ بکرا گھر تک پہنچایا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے سکریٹری انجینئر محمد بن ابراہیم الزہرانی نے کہا ہے کہ ’میونسپلٹی کے تحت جدہ کے مرکزی مذبح خانے کی خدمات آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک طرح سے آن لائن شاپ ہے جس کی ایپلی کیشن موبائل میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا کے بحران کے باعث لوگ مذبح خانے جانے سے قاصر ہیں، ان کی سہولت کے لیے یہ سروس شروع کی گئی ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’مذبح خانے کی آن لائن شاپ سے اپنے پسند کے بکرے ذبح کروائے جاسکتے ہیں، بعد ازاں ذبیحہ گھر تک پہنچایا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مرکزی مذبح خانے میں تمام بکروں کا طبی معائنہ ہوتا ہے نیز ذبح کرنے کے ضوابط میں صحت کے اصولوں کا خیال رکھا جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بکروں کی وہی قیمت ہے جو عام منڈی میں ہے نیز ذبح کرنے کی بھی وہی فیس ہے تاہم ہوم ڈلیوری کے چارجز الگ ہوں گے‘۔

شیئر: