Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 ممالک کے وزرائے صحت کا اجلاس اتوار کو ہوگا

’جی 20 ممالک کے وزرائے صحت کا اجلاس سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی سربراہی میں منعقد ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
جی 20 ممالک کے وزارئے صحت کا آن لائن اجلاس اتوار 19 اپریل کو ہوگا جس میں کورونا وائرس کے انسداد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزرائے صحت کےاجلاس میں جی 20 کے سربراہ اجلاس کے نکات پر بھی غور کیا جائے جو مارچ میں منعقد ہوا تھا اور جس میں سربراہان نے کورونا کے انسداد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی منظوری دی تھی۔
جی 20 کے وزرائے صحت کا اجلاس سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی سربراہی میں منعقد ہوگا جس میں رکن ممالک کے وزرائے صحت کے علاوہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
آن لائن اجلاس میں اسلامی ترقیاتی بینک، ادویہ ساز کمپنیوں کی تنظیم کے نمائندے اور دیگر مختلف اداروں کے مبصرین بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں منعقد ہونے والے جی 20 کے سربراہان کے آن لائن اجلاس میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے مشترکہ جد وجہد اور پسماندہ ممالک کی مدد کی منظوری دی گئی تھی۔
 
 

شیئر: