وزارت داخلہ کی منظوری اور مہر لگوانے کا بندوبست ہے-(فوٹو اے ایف پی)
ریاض میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ جن سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے کرفیو کے دوران ڈیوٹی پر آنے جانے کے لیے اجازت نامے آن لائن طلب کیے ہیں ان کے لیے وزارت داخلہ کی منظوری اور مہر لگوانے کا بندوبست کردیا گیا ہے-
اخبار 24 کے مطابق ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف نے بدھ کو بتایا کہ جن افراد نے ’بلدی‘ ای گیٹ سے کرفیو اجازت نامے بنوائے ہیں وہ ریاض میں پانچ مقامات میں سے کسی ایک پر جاکر وزارت داخلہ کے نمائندوں سے کرفیو پاس کی منظوری اور ان پر وزارت داخلہ کی مہر لگوا سکتے ہیں-
ریاض کے میئر کے مطا بق اجازت نامے ان افراد کو دیے جارہے ہیں جنہیں کرفیو کے دوران ڈیوٹی پر آنا جانا ضروری ہے-
انہیں ڈیوٹی پر آنے جانے میں سہولت ہوگی اور کسی طرح کی بندش کا سامنا نہیں ہوگا-
ریاض میونسپلٹی نے وزارت داخلہ کے نمائندوں سے منظوری کے لیے جن پانچ مقامات کا تعین کیا ہے وہ یہ ہیں-
دفتر وزارت بلدیات و دیہی امور- یہ شہر کے شمالی علاقے کے لیے مختص ہے-
آپریشنل اینڈ مینٹیننس کے ادارے کا دفتر - یہ شہر کے وسطی علاقے کے لیے خاص ہے-
عرقۃ بلدیہ کا دفتر - یہ شہر کے مغربی علاقے کے لیے مخصوص ہے-
السلی بلدیہ کا دفتر -یہ شہر کے مشرقی علاقے کے لیے خاص ہے-
الشفا بلدیہ کا دفتر- یہ شہر کے جنوبی علاقے کےلیے ہے-