Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف شہروں میں بارش کا امکان

جمعہ سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے (فوٹو: عاجل نیوز)
 محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعہ سے منگل تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مسلسل بارش ہوگی-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نےٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ مملکت کے آٹھ علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ جمعہ سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔

تیز ہوا کےساتھ مسلسل بارش کا امکان ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

ماہرموسمیات خالد الزعاق نے توقع ظاہر کی ہے کہ بارش کے باوجود موسم غیر مستحکم نہیں ہوگا البتہ مملکت کے متعدد علاقوں میں سردی برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نجران، جازان، عسیر اور ریاض میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی جبکہ الجوف، حدود شمالیہ، قصیم اور حائل میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

شیئر: