کورونا کے سب سے زیادہ مریض کن شہروں میں ہیں؟
’وزارت صحت کی ٹیمیں گنجان آباد محلوں میں گھر گھر جاکر ٹیسٹ کر رہی ہیں۔‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے چار شہروں میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض پائے جاتے ہیں جہاں ملک بھر کی مجموعی تعداد سات ہزار ایک سو 42 میں سے کورونا کے شکار پانچ ہزار چھ سو افراد کا تعلق ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کی طرف سےجمعہ تک جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق ریاض شہر سر فہرست ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 سو ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’دوسرے نمبر مکہ ہے جہاں 15 سو 84 مریض ہیں، تیسرے نمبر پر مدینہ ہے جہاں 12 سو 26 مریض ہیں۔‘
وزارت نے بتا یا ہے کہ ’چوتھے نمبر پر جدہ ہے جہاں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 11 سو 32 ہے۔‘
یاد رہے کہ ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ گنجان علاقوں میں جاکر کورونا ٹیسٹ کرنے سے ہوا ہے۔‘
قبل ازیں سعودی وزیر صحت ڈاکٹر اتوفیق لربیعہ نے کہا تھا کہ ’حالیہ ایام میں کورونا وائرس سے نئے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔‘
ان کا کہنا تھاکہ ’اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وزارت صحت نے گنجان آبادی والے محلوں میں ٹیسٹ پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت میڈیکل ٹیمیں گھر گھر جا کر ایسے افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ کررہی ہیں جن پر کورونا وائرس کی کوئی علامت نظر نہیں آرہی۔‘
-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں