Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عراق کی ثقافتوں پر مشتمل دوسرا ’بین ثقافتی‘ فیسٹیول

تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو آرٹ، موسیقی، لوک داستانیں سنانے کے رواج سے اجاگر کیا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب اور عراق کی بھرپور روایتی ثقافتوں پر مشتمل دوسرے ’بین ثقافتی‘ فیسٹیول کا سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے بدھ کے روز آغاز کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات اور ثقافتوں پر مبنی اس فیسٹیول میں مختلف فنون، روایتی موسیقی اور علاقائی لوک کہانیوں سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔
وزارت ثقافت نے مقامی افراد اور مقیم غیر ملکیوں میں فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ وہ عراقی ثقافت کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکیں۔
فیسٹیول میں سعودی عرب اور عراق کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو آرٹ،موسیقی، لوک داستانیں سنانے کے رواج کو دوام بخشا جائے گا۔
دو ثقافتوں کے درمیان ’بین ثقافتی‘ تہوار ریاض میں بولیوارڈ سٹی کے میگا سٹوڈیو میں منعقد کیا گیا ہے، 18 دسمبر سے شروع ہونے والا فیسٹیول 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

’بین ثقافتین‘ تہوار بولیوارڈ سٹی کے میگا سٹوڈیو میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ فوٹو وزارت خارجہ

گذشتہ سال وفات پا جانے والے عراق کے معروف ادیب کریم العراقی کو ایک خاص پروگرام میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ادیب کریم نے اپنی زندگی میں متعدد ناول، ڈرامے اور نغمے تحریر کیے جو ان کی شہرت کا باعث ہیں۔
افتتاحی شام معروف عراقی گلوکار و نغمہ نگار کاظم الساحر نے اپنی خوبصورت گائیکی پیش کی جب کہ جمعرات کو ورثہ کے ماہرین کی سربراہی میں کئی سیمینارز منعقد کئے گئے۔

​فیسٹیول میں سیکڑوں فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔  فوٹو عرب نیوز

فیسٹیول میں عراقی اور سعودی فنکاروں کے 100 سے زائد فن پارے بھی نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔
دوسری جانب بدھ کے روز سعودی ولی عہد  پرنس محمد بن سلمان نے تاریخی مقام العلا میں عراقی وزیراعظم شیاع السوڈانی کا استقبال کیا جہاں دونوں رہنماؤں نے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: