سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے دو اہم سوالات کرفیو کی خلاف ورزی کس طرح ریکارڈ ہوتی ہے اور اس پر اعتراض ریکارڈ کرانے کا طریقہ کار کیا ہے کا جواب دیا ہے-
اخبار 24 کے مطابق الشلھوب سے پریس کانفرنس کے دوران پوچھا گیا کہ کرفیو کی خلاف ورزی ریکارڈ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟۔
الشلھوب نے جواب میں بتایا کہ کرفیو خلاف ورزی ریکارڈ کرنے کے لیے چار ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں-
مزید پڑھیں
-
کرفیو سے استثنی،ایس ایم ایس پر اجازت نامے کے دعوےغلطNode ID: 466881
-
کرفیو کی خلاف ورزی پر گرفتاریاںNode ID: 467551
-
کرفیو کی خلاف ورزی ،جرمانے پر اعتراض کا طریقہ کار کیا؟Node ID: 468781
پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ فیلڈ میں موجود سکیورٹی اہلکار خلاف ورزی ریکارڈ کرتے ہیں- دوسرا طریقہ کار یہ ہے کہ ٹیلیفون پر اطلاع ملتی ہے کہ فلاں شخص فلاں علاقے میں کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے-
تیسراطریقہ کار یہ ہے کہ (کلنا امن) (ہم سب امن کے محافظ ہیں) ایپلی کیشن کے ذریعے خلاف ورزی کی اطلاع ملتی ہے-
چوتھا طریقہ یہ کہ بعض سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی سوشل میڈیا پر اپنی کارستانیوں پر مشتمل وڈیو کلپ یا ایسی تصاویر جاری کرتے ہیں جس سے ان کے خلاف کرفیو خلاف ورزی کا ثبوت مل جاتا ہے-
وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ جو لوگ کرفیو کی خلاف ورزی پر اظہار فخر کے لیے سوشل میڈیا پر وڈیو ڈالتے ہیں انہیں انفارمیشن کرائم کے تحت سزا کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جاتا ہے-
ایک سوال یہ کیا گیا کہ اگر کسی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی کو یہ احساس ہو کہ اس پر ناحق کرفیو خلاف ورزی کا جرمانہ لگایا گیا ہے تو وہ اپنا اعتراض کس طرح ریکارڈ کرائے یا جرمانے کے فیصلے کو کس طرح کہاں چیلنج کرے-
الشلھوب نے بتایا کہ اگر کسی کو کرفیو خلاف ورزی کی بابت یہ احساس ہو کہ اس کے ساتھ نا انصافی ہوا ہے تو وہ خلا ف ورزی کے اندراج کی تاریخ سے 30 دن کے اندر (ابشر) پر جاکر اپنی شکایت ریکارڈ کراسکتا ہے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں