Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں

کرفیولوگوں کی حفاظت کےلیے نافذ کیا گیا ہے(فوٹو،سوشل میڈیا)
پولیس نے کرفیوکی خلاف ورزی کرنے اورسوشل میڈیا پرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر2 سعودی شہریوں اور ایک غیر ملکی کو گرفتار کر لیا۔
ریاض ریجن کے پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری نے سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں نامعلوم افراد کی جانب سے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا ان کو گرفتار کر لیاگیا۔

کرفیو خلاف ورزی کرنا بہادری نہیں (فوٹو، ایس پی اے)

ملزمان سعودی شہری ہیں جن کی عمریں 20 برس کے قریب ہیں۔ کرنل التویجری نے مزید کہا کہ کرفیو کی پابندی کرنا ہر ایک پر لازم ہے۔
کرفیو کا مقصد لوگوں کی جانوں کی حفاظت ہے بلا وجہ گھروں سے باہر نکلنا اور کرفیو کی خلاف ورزی کرنا بہادری نہیں بلکہ مجرمانہ فعل ہے۔
دریں اثنا مقامی ویب نیوز عاجل کے مطابق عسیر ریجن کے پولیس ترجمان کرنل ’زید الدباش‘ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر کرفیو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک غیر ملکی کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے حراست میں لے کر متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا۔
ملزم کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ ترکی کا شہری ہے اس کی عمر 30برس کے قریب ہے۔ ملزم نے کرفیو کے اوقات میں خلاف ورزی کرتے ہوئے وڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیاتھا۔

شیئر: