Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'کوہلی! کیا کر رہا ہے؟۔۔۔ چوکا مار نا چوکا'

سوشل میڈیا صارفین انوشکا شرما کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں (فوٹو:سوشل میڈیا)
بالی وڈ کی کیوٹ اور چنچل اداکارہ انوشکا شرما اور انڈیا کے معروف بلے باز ویراٹ کوہلی کی جوڑی جنہیں ’ہیپی کپل‘ کی بہترین مثال کہا جاتا ہے، ان دنوں لاک ڈاون کی وجہ سے اپنے گھر تک محدود ہیں۔
یہ 'ہیپی کپل'  لاک ڈاون کے دوران گھر میں اپنا وقت کیسے گزار رہا ہے اس کا اندازہ انوشکا شرما کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
کبھی انوشکا کوہلی کی ہیئر سٹائلسٹ بنی نظر آتی ہیں تو کبھی وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ  'کوالٹی ٹائم' گزارتی دکھائی دیتی ہیں جس سے لگتا ہے کہ دونوں لاک ڈاون کے ان دنوں کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔
دونوں سپر سٹارز ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی آپس میں کیمسٹری کتنی بہترین ہے۔
لاک ڈاون کے ان دنوں میں جب کرکٹ کے میدان سُونے پڑے ہیں، ایسے میں کرکٹ شائقین کے نعروں کی گونج میں اپنی طرف سے بہترین پرفارمنس دینے والے کرکٹرز کو پرانے دن تو یاد اتے ہی ہوں گے۔ 

انوشکا اور وراٹ ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے (فوٹو:سوشل میڈیا)

بس کچھ یہی خیال مسز کوہلی کے ذہن مین بھی آیا جس پر انہوں نے اپنے شوہر کو پرانے دنوں کی یاد تازہ کرادی۔
انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرویڈیو شیئر کی ہے جس میں وراٹ کوہلی کو اس انداز سے چوکا مارنے کا کہتی نظر آرہی ہیں جس طرح سٹیڈیم میں موجود شائقین ان سے فرمائش کرتے تھے۔
انوشکا کی جانب سے چوکا لگانے کی فرمائش پر وراٹ کوہلی انہیں معنی خیز نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور بڑے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

وشیش نامی ٹوئٹر صارف کو انوشکا سے زیادہ کوہلی کی ایکٹنگ بھاگئی،انہوں نے لکھا کہ اس دو منٹ سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو میں انوشکا سے زیادہ وراٹ کوہلی نے بغیر بولے زیادہ بہتر ایکٹنگ کی ہے۔'

منی کے نام سے ٹوئٹڑ ہینڈل نے لکھا کہ ،انوشکا راکڈ، کوہلی شاکڈ۔'

شیئر: