سوشل میڈیا پر صارفین اپنے آئیڈیاز میں دوسروں کو شامل کرنے کے لیے ہر طریقہ اختیار کرتے ہیں حتیٰ کہ چیلنج دینے سے بھی باز نہیں آتے، کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران لوگ گھروں تک محدود ہوئے تو چیلنجز دینے اور چینلجنز پر عمل کا یہ سلسلہ کچھ زیادہ ہو گیا۔
ایسے میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی ایک چیلنج قبول کیا اور پھر اس پر یوں عمل کیا کہ سوشل میڈیا صارفین سے لے کر کرکٹ ماہرین اور مبصرین تک سے خوب خوب تعریف سمیٹی۔
مزید پڑھیں
-
’ان کے ڈاکٹرز مشورہ دیں تو عمل، ہمارے کریں تو سیاست‘Node ID: 473961
-
لاک ڈاؤن میں عید کا جوڑا، چاند رات تک انتظار یا کوئی اور حل؟Node ID: 474326
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے ٹوئٹر پر ’ڈونٹ رش چیلنج‘ کا حصہ بنتے ہوئے اپنا ورژن پیش کیا تو لکھا ’ہلکا سا مزاح کسی کو نقصان نہیں دیتا، رمضان سے پہلے آخری چیلنج‘ ساتھ ہی انہوں نے چیلنج میں حصہ لینے والی دیگر کھلاڑیوں کو مینشن بھی کیا۔
Here is our version of #DontRushChallenge
A lil fun harms no one.
Last challenge before Ramzan @omaima_sohail @officialmaham -Kaynat- @SyedaNain18 & lil Abbas @SidraNawaz22 @Ayesha_zafar29 @MuneebaAli17 @aimanunver & Oscar @iramkhan210 @SidraAmin21 pic.twitter.com/ekauWN4OYp— Kainat Imtiaz (@kainatimtiaz16) April 24, 2020
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے مسلسل تین برس تین امپائر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار نے خواتین کھلاڑیوں کی ویڈیو پر انہیں سراہا۔
مسٹرکول نامی صارف نے لکھا ’لڑکیاں محظوظ ہو رہی ہیں، اس خراب دنیا میں لڑکیوں کا آذادانہ محظوظ ہوتا دیکھنا کیا ہی اچھا ہے۔ ان کا اور ان کے والدین کا ڈھیروں شکریہ۔‘
سراج انصاری نامی صارف نے خواتین کرکٹرز کی اپنے گھروں پر بنائی گئی ویڈیو پر تبصرے میں لکھا ’ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کورونا وائرس کے خلاف دندان شکن مقابلے کے لیے تیار ہے۔‘
کسی کو ویڈیو میں کپتان کا بلا گرانا بھایا، کسی نے اسے ’ڈوٹ رش چیلنج‘ کی بہترین ویڈیو قرار دیا تو کچھ صارف ایسے بھی تھے جو پاکستان میں خواتین کرکٹ کے اہم نام ثنا میر کے ویڈیو میں نہ ہونے پر ان کا پوچھتے رہے۔
سید امجد محمود فلکی گفتگو کا حصہ بنے تو انہوں نے کرداروں یا مواد کے بجائے چینلج کا حصہ بننے کے لیے اختیار کیے گئے ابلاغی میڈم، ویڈیو کے معیار پر تبصرہ کیا۔ اپنے کمنٹ میں انہوں نے ڈائریکٹر اور ایڈیٹر کو پورے نمبر دیے۔
چیلنج پر عمل کی تعریف اور دیگر پہلوؤں پر گفتگو کرنے والے صارفین میں کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔ مبشر قربان نے لکھا ’یہ فضول چیلنج آپ کو کوئی میچ ہیں جتوا سکتا۔ میں نے دیکھا ہے کہ آخری بار آپ لوگ فلپائن سے بھی بری شکست کھا چکے ہیں۔‘
پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران جہاں بہت سے شعبہ ہائے زندگی کا معمول متاثر ہے وہیں کرکٹ سے وابستہ کھلاڑی اور دیگر بھی گھروں تک محدود ہیں۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں